"ن لیگ ناقابل اعتماد، ہم انہیں طاقتور بناتے ہیں تو یہ ڈیل کرلیتے ہیں " آصف زرداری میدان میں آگئے، بڑا فیصلہ کرلیا

"ن لیگ ناقابل اعتماد، ہم انہیں طاقتور بناتے ہیں تو یہ ڈیل کرلیتے ہیں " آصف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ نےایک بارپھرثابت کیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے، ہم ن لیگ کوساتھ ملاتے ہیں اوروہ ڈیل کرلیتے ہیں، ن لیگ ڈیل کرکے تحریک انصاف کی ٹیم بی بن گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم ترین فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ ن لیگ نا قابل اعتماد ہے ، ن لیگ کی وجہ سے ہی اے پی سی میں تاخیر ہوئی، اب پیپلز پارٹی اے پی سی بلائی جائے گی اور اس میں ن لیگ کو بھی مدعو کرے گی ، اگر وہ شامل ہوئے تو ٹھیک ہے نہیں تو ن لیگ کے بغیر بھی اے پی سی ہوگی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے۔ ہم ن لیگ کو ساتھ ملا کر طاقتور بناتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں۔ اب پھر ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے۔

سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ چاروں صوبوں میں پارٹی کی دوبارہ تنظیم سازی کی جائے گی۔ اے پی سی کے حوالے سے پیپلز پارٹی خود دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرکے تاریخ کا تعین کرے گی۔