کشمیریوں کی نسل کشی کر کےحق خودارادیت پرڈاکہ مارنےکابھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا،عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے: نیلم حیات ملک

کشمیریوں کی نسل کشی کر کےحق خودارادیت پرڈاکہ مارنےکابھارتی خواب کبھی ...
کشمیریوں کی نسل کشی کر کےحق خودارادیت پرڈاکہ مارنےکابھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا،عالمی برادری دوہرا معیار ترک کرے: نیلم حیات ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کی مرکزی رہنما اورترجمان پنجاب حکومت  نیلم حیات ملک نےکہاہےکہ کشمیریوں کی نسل کشی کر کےحق خودارادیت پرڈاکہ مارنےکابھارتی خواب کبھی پورانہیں ہوگا،مسئلہ کشمیرکےمتعلق بین الاقوامی برادری کودوہرا معیار ختم کرنا ہو گا ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ رپورٹ کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمشن قائم کیا جائے جو حقائق دنیا کے سامنے پیش کرے۔

تفصیلات کےمطابق انصاف ویلفیئرونگ کی مرکزی رہنمااور ترجمان پنجاب حکومت بیگم نیلم حیات ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی اور مقبوضہ وادی موجودہ دورمیں سب سےبڑی جیل کی شکل اختیارکرچکی ،کشمیریوں کی نسل کشی کر کےحق خود ارادیت پر ڈاکہ مارنے کابھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حوالےسے عالمی برادری کو اپنادوہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی نوجوان قیادت حصول آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہے،دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنی منزل تک پہنچنے سے نہیں روک سکتی، کشمیر کسی طرح بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، مقبوضہ کشمیرسے روزانہ ”بھارتیو، واپس جاؤ“ کے نعرے بلند ہوتے ہیں،مظلوم کشمیری بھائیوں کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت پاکستان کا فرض ہے اور ویر اعظم عمران خان نے اول روز سے کشمیریوں کے ساتھ جو وعدہ کیا اسے نبھایا ہے ،حکومت اپنے وعدے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور نہ ہی کبھی اپنی پالیسی سے دستبردارہوگی۔