آرمی چیف کا پاک فوج کے سابق افسروں اور اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ، راحیل شریف کی بھی شرکت 

آرمی چیف کا پاک فوج کے سابق افسروں اور اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ، ...
آرمی چیف کا پاک فوج کے سابق افسروں اور اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ، راحیل شریف کی بھی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیاجن میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور اشفاق پرویز کیانی بھی شامل تھے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق اہلکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، آرمی چیف کے استقبالیے میں ریٹائرڈ فوجی افسروں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے افسروں اور سپاہیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے قومی تاریخ میں اپنے جذبے اور لگن کی بدولت اہم کردار ادا کرنے والے افسروں اور سپاہیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی افسران پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے درپیش چیلنجز اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے عوام اور پاک فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لیے فیک نیوز اور پروپیگنڈہ کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ریٹائرڈ قیادت پاکستان کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت کے نتیجے میں ایسے تمام مذموم مقاصد اور ارادوں کو ناکام بنایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ویٹرنز نے عسکری قیادت پر مکمل یقین اوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اندرونی و بیرونی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تعاون و حمایت کا اظہارکیا۔آرمی چیف کی جانب سے استقبالیہ پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ رشتے کا اظہار ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز قوم کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے متحد ہیں۔

مزید :

قومی -