پشاور ہائیکورٹ ؛ بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کیخلاف کیس میں صوبائی حکومت سے جواب طلب
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کیخلاف کیس میں صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،پشاورہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار وکلا اور ایڈووکیٹ جنرل عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہاکہ حکومت نے نوٹیفکیشن سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں کمی کی،ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت دینے کی استدعا کی،پشاور ہائیکورٹ کا صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جسٹس ارشد علی نے کہاکہ حکومت کا جواب آ جائے تو پھر اس کیس کو دیکھیں گے،عدالت نے سماعت کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی۔