فیض حمید کیلئے سہولت کاری کے الزام میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آ گئے

فیض حمید کیلئے سہولت کاری کے الزام میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ ...
فیض حمید کیلئے سہولت کاری کے الزام میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیلئے سہولت کاری کے الزام میں فوجی تحویل میں لئے گئے تینوں ریٹائرڈ افسران کے نام سامنے آ گئے۔

نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کےمطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار افسران میں 2ریٹائرڈ بریگیڈیئر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں ،ذرائع کاکہنا ہے کہ فوجی تحویل میں لئے گئے ریٹائرڈ افسران  میں بریگیڈیئر(ر)غفار، بریگیڈیئر (ر)نعیم  اور کرنل (ر)عاصم بھی شامل ہیں،ابتک ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت 8افراد حراست میں لئےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے،تینوں افسران سیاسی جماعت اور فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے،دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئرکا تعلق چکوال سے ہے،دونوں ریٹائرڈ بریگیڈیئر فیض حمید کے خاص اور منظور نظر افسران تھے،دونوں افسران ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی پیغام رسانی اور سہولت کاری میں ملوث تھے۔

سینئر صحافی اجمل جامی نے بتایاکہ بریگیڈیئر غفار آئی ایس آئی میں اس وقت کے ڈی جی سی جنرل فیض کیساتھ ڈی ڈی جی پراجیکٹس تھے۔بریگیڈئر نعیم فخر او سی اسلام آباد ڈیٹ تھے۔ اسلام آباد و گردونواح کے معاملات دیکھا کرتے تھے۔کرنل عاصم تیسرے گرفتار ہونے والے شخص ہیں یہ بھی جنرل فیض کے انتہائی قریبی حلقے میں شمار ہوتے تھے۔