پوزیشن ہولڈرز طلبہ کیلئے خوشخبری ، پنجاب حکومت کاانعام دینے کا فیصلہ،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ ز کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی-وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلباء کے ایک ایک ٹیچرکو بھی انعام دیا جائے گا- طلباء کیلئے وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹوڈنٹس میرٹ سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی-25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی-حکومت پنجاب 25ہزار طلباء کے 4سالہ تعلیمی اخراجات کیلئے100ارب سے زائد فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں -
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہاہے،چیف منسٹر ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی-پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری دے دی-وزیراعلیٰ نے آئی ٹی حب کے قیام کیلئے فوری اقدامات کا حکم بھی دے دیا-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور کہاکہ طلباء کو لیپ ٹاپ کی فراہمی کا عمل جلد ازجلد شروع کیاجائے-
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی-