سلطانہ صدیقی ، 100اہم کاروباری شخصیات میں شامل

سلطانہ صدیقی ، 100اہم کاروباری شخصیات میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سی سی او سمٹ ایشیاء2013ءکی جانب سے حال ہی میں منعقدہ ایک اجلاس میں ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی صدر سلطانہ صدیقی کو اُن کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ٹرافی پیش کی گئی۔اس کے ساتھ ہی انہیں ایک کتاب ”100بزنس لیڈرز آف پاکستان“ کا2013کا ایڈیشن بھی پیش کیا گیا جس میں ایسے 100نمایاں صنعت کاروں کے پروفائل ہیں جنہوں نے پاکستانی صنعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اس کتاب میں سلطانہ صدیقی کا پروفائل بھی شامل کیا گیا ہے۔یادش بخیر سلطانہ صدیقی کو یہ اہم ایوارڈ پہلی مرتبہ نہیں دیا گیاہے قبل ازیں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا جاچکا ہے۔ سلطانہ صدیقی نے اپنے کیرئیر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن اسٹیشن سے بحیثیت پروڈیوسر کیا اور اس وقت سے انہوں نے خود کو ہر میدان کا فاتح ثابت کرتے ہوئے ترقی کو اپنے سفر کا زینہ بنایا۔یہ تقریب منیجر ٹوڈے اور سی ای او کلب پاکستان کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -