گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں آج عوام کو اچھی خبرملے گی ،غلام سرور خان

گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں آج عوام کو اچھی خبرملے گی ،غلام سرور خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں،عوام صبر کرے آج اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے،اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان کی وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات ،تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ ، ایم این اے آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں سیاسی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہونیوالے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر غلام سرور خان گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے، البتہ ان کا کہنا تھا عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اورآج ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے۔آج تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔
غلام سرور

مزید :

صفحہ آخر -