اداکارہ رابعہ کلثوم کی ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر واپسی

لاہور(فلم رپورٹر) ادکارہ رابعہ کلثوم کی ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر واپسی، نئے ڈرامہ ”شہر ملال“میں منفی کردار میں جلوہ گرہوں گی، شہر ملال محبت اور بدلے کی کہانی ہے، جس کے اداکاروں میں ماریہ واسطی، شہود علوی، حاجرہ یامین، علی عباس اوررابعہ کلثوم اور دیگر شامل ہیں، منفی کردار میں جلوہ گر ہونے والی رابعہ کلثوم نے ڈرامے میں ماریہ کا کردار ادا کیا ہے،جو ایک خود سرلڑکی ہے اور اپنے امیر کزن سے شادی کرنے کا خواب دیکھتی ہے، تاکہ وہ اس کی حیثیت، دولت اور طاقت کو حاصل کرسکے۔
، ڈرامہ (ٹی این آئی پی) پروڈکشنز ذیشان خان کی پیشکش ہے جس کی ہدایات فرقان آدم نے دیں ہیں جبکہ ڈرامے کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔
اپنے نئے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے رابعہ کلثوم کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ اور انتہائی مختلف قسم کا کردار ہے، اور میں اس ڈرامے میں کردار ادا کرنے پر انتہائی پرجوش ہوں اور اپنے مداحوں سے کہتی ہوں کہ وہ اس ڈرامے کو ضرور دیکھیں، ان کا کہنا تھا کہ اس منفی کردار میں کئی پرتیں ہیں جس کی ادائیگی واقعی ایک دلچسپ مرحلہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مجھے اس کردار کو کرنے میں واقعی بہت لطف آیا ہے۔شہر ملال کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور ڈرامہ سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جارہا ہے، یاد رہے کہ رابعہ کلثوم کا نام انڈسٹری میں نیا نہیں ہے، اور انھوں نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیت اور اداکاری سے اتنی شہرت حاصل کی ہے، وہ اس سے شوبز انڈسٹری میں اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکی ہیں اور پہلی بار ٹی وی سکرین پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔