ہائیکورٹ ، زائد العمر باڈی بلڈروں کا انتخاب، متعلقہ افراد سے وضاحت طلب

ہائیکورٹ ، زائد العمر باڈی بلڈروں کا انتخاب، متعلقہ افراد سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مسٹر پاکستان اور مسٹر پنجاب کے مقابلوں میں زیادہ عمر کے باڈی بلڈروں کا انتخاب کرنے کے خلاف دائردرخواست پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے جواب طلب کر لیا۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے شالیمار کے رہائشی شکیل درانی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل ذوالفقار احمد ظفر نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال 30جنوری اور 15 فروری کو مسٹر پنجاب اور مسٹر پاکستان کے مقابلے منعقد کرانے جا رہے ہیں ، خدشہ ہے کہ مقابلوں میں زائد العمر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتاہے،مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمر کو قوانین کے مطابق مد نظر رکھا جائے اور ان کے اصل شناختی کارڈ حاصل کرنا لازمی قرار دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سے جواب طلب کر لیا۔
باڈی بلڈنگ مقابلے

مزید :

صفحہ آخر -