بلاول بھٹو کا پروفیسرحسن ظفرعارف کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار،وزیر داخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پروفیسر حسن ظفر عارف کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے اور وزیر داخلہ سندھ کو ہدایات کی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے مبینہ اغوا اور موت کی وجہ جاننے کی تحقیقات کی جائیں۔
Shocked and deeply disturbed by the murder of #ProfessorHassanZafarArif there needs to be a complete investigation. https://t.co/HBujhWOW50
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 14, 2018
اپنے پیغام میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پروفیسر حسن ظفر ایک انقلابی لیڈر تھے جہنوں نے آمریت کے دور میں آمریت کے خلاف اپنی آواز بلند رکھی۔