سینئر اخباری کارکن زاہدمحمود کے بیٹے محمد صالح زاہد نے قرآن پاک حفظ کر لیا
لاہور(پ ر) سینئر اخباری کارکن زاہدمحمود کے بیٹے محمد صالح زاہد نے مدرسہ قدیر الاسلامیہ جلال پارک لاہورمیں قاری خدا بخش اورقاری حبیب الرحمان کی زیر نگرانی قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔ مدرسہ قدیرالاسلامیہ سے ابتک حفظ کرنے والوں کی تعداد 162ہوگئی۔ محمدصالح زاہد نے 1سال5ماہ میں قرآن مجید حفظ کیا ۔
حافظ محمد صالح زاہد نے کہا کہ یہ کامیابی میرے اساتذہ کی بھرپور محنت سے حاصل ہوئی جس پرمیں ان کا شکرگزارہوں۔