جنرل ہسپتال ، ایک سال میں 18 لاکھ 69ہزار سے زائد مریضوں کا اعلاج معالجہ

جنرل ہسپتال ، ایک سال میں 18 لاکھ 69ہزار سے زائد مریضوں کا اعلاج معالجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں سمارٹ مینجمنٹ کا نظام متعارف کرانے اور کوالٹی ہیلتھ کئیر کو یقینی بنانے کی بدولت مریضوں نے اس ہسپتال سے علاج کرانے کو ترجیح دی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ سال2017میں 18 لاکھ 69 ہزار 644 مریضوں کو جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور سے پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں علاج معالجے کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئیں ،انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسی ایک برس میں 27لاکھ6ہزار923افراد کے لیب ٹیسٹ ،2 لاکھ 29 ہزار385مریضوں کے ایکسرے اور 1لاکھ 9 ہزار 244 الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ عمل میں لائے گئے جبکہ 77 ہزار301سی ٹی سکین ،21ہزار696ایم آر آئی اور 5ہزار431اینڈو سکوپی کی گئیں ،انہوں نے بتایا کہ جنرل ہسپتال میں ایک سال میں 32ہزار210بڑے آپریشن اور 58ہزار412چھوٹے آپریشن ہوئے ،اسی طرح 63ہزار39مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بعد علاج معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی گئیں ۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے بتایا کہ12ماہ کے دوران 19ہزار205مریضوں کے ڈائیلسز ،406افراد کی میمو گرافی اور 807مریضوں کی نیورو اینجیو گرافی عمل میں لائی گئی ،پرنسپل پی جی ایم آئی نے ہسپتال کے ڈاکٹروں ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ مریضوں کی طرف سے اس ادارے پر ظاہر کیے گئے اعتماد کو قائم رکھیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں جنرل ہسپتال کی مضبوطی و بہتری کیلئے بروئے کار لاتے رہیں گے ، انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ سال2018میں نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری رکھیں تاکہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولتیں بہم پہنچائی جا سکیں ۔
جنرل ہسپتال