زینب قتل از خود نوٹس کیس ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ قائم،پہلی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ قائم کردیا گیا ہے جو کیس کی پہلی سماعت کل (منگل کو) کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قصور میںزیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے افسوسناک سانحے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ آج (پیر کو) انہوں نے اپنی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے جو کل سے مقدمے کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کیسز کی پیشرفت رپورٹ لے کر عدالت میں حاضر ہوں۔