تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آ کر بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریگی: عمران خان
کرک (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بد قسمتی سے ملک میں تعلیم کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی، تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا لٹیروں سے پیسہ واپس لے کر تعلیم پر خرچ کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف اس سال اقتدارمیں آئے گی اور بڑے بڑے ڈاکوؤں کا احتساب کریں گے، حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کر کے ملک کا پیسہ باہر بھجوایا۔ انہوں نے کہا ترقی اور تنزلی انسان کے اپنے ہاتھ میں ہے، خیبرپختونخوا میں 100 نئے گراؤنڈز بنائے، انسان نے کوئی بھی بڑا کام کرنے سے پہلے اس کا خواب دیکھا، اپنے کزن کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنے کا خواب دیکھا، جو آخری گیند تک لڑنے کا فیصلہ کرتا ہے وہی آگے جاتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کامیاب انسان یہ نہیں سوچتا کہ میں ہار گیا تو کیا ہو گا،بڑا انسان سوچتا ہے کہ جیت گیا تو کیا ہو گااورجو ناکامی سے ڈرتا ہے اسے کبھی کامیابی نہیں ملتی، ان کا کہنا تھا جب مجھے کرکٹ سے نکالا گیا تو یہ نہیں پوچھا مجھے کیوں نکالا؟۔
عمران خان کا کہناتھا کہ چنددن پہلے سوچ رہاتھاپاکستان میں بہت امن قائم ہوگیاہے،صبح ورزش کرکے گھر آیاتوموبائل پرمیسجز کاڈھیرلگاتھا،سوچاکہیں سوتے سوتے کسی کوقتل تونہیں کردیا،سوچاشائدنوازشریف کوپتہ چل گیاہوکہ اسے کیوں نکالا،جب موبائل کھول کردیکھاتو پتہ چلاقومی بحران پیداہوگیا،پتہ چلارشتہ مانگنے سے قومی بحران پیداہوگیا،انہوں نے کہا کہ جب حکمران کرپٹ ہوں توادارے ٹھیک نہیں ہوسکتے،لوگ کرپشن تب کرتے ہیں جب ادارے ٹھیک نہ ہوں،ان کا کہناتھا کہ 30ارب روپے سے ملتان میٹروبنائی گئی لیکن بسیں خالی کھڑی ہیں۔