معروف فنکارہ صفیہ خیری 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف فنکارہ صفیہ خیری 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
 معروف فنکارہ صفیہ خیری 85برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف فنکارہ صفیہ خیری انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف و سینئر اداکارہ اور رائٹر صفیہ خیری انتقال کر گئی ہیں۔ انتقال کے وقت صفیہ خیری کی عمر 85 سال تھی۔ صفیہ خیری کی پیدائش 1932 میں بھارت کے شہر لکھن میں ہوئی تھی۔صفیہ خیری ٹی وی کے علاوہ بھی کراچی کے سوشل اور ادبی حلقوں میں منفرد مقام رکھتی تھیں۔ تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں صفیہ خیری کے خاندان نے دلی سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی۔ صفیہ خیری نے سعد راشدالخیری نامی شخص سے شادی کی تھی جو کہ ایک ڈپلومیٹ ، مصنف اور معروف ادبی شخصیت علامہ راشدالخیری کے صاحبزادے تھے۔ صفیہ خیری نے اپنے کیرئیر کے دوران کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تھا۔

مزید :

کلچر -