نجی ٹی وی سے نشر ہونیوالے سوپ’’سانوری‘‘ کی سواقساط مکمل

نجی ٹی وی سے نشر ہونیوالے سوپ’’سانوری‘‘ کی سواقساط مکمل
 نجی ٹی وی سے نشر ہونیوالے سوپ’’سانوری‘‘ کی سواقساط مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے سوپ’’سانوری‘‘ کی سواقساط مکمل ہوگئی ہیں جوکسی ڈرامے کی کامیابی کا ایک واضح ثبوت ہے۔ڈرامے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اس کی اقساط میں اضافے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا گیا ہے۔عام طور پر جب بھی کسی چینل سے سوپ شروع کیا جاتا ہے تو اس کی اقساط فائنل نہیں ہوتیں اور اس بات کا فیصلہ مقبولیت کے پیش نظر ہی کیا جاتا ہے لیکن ’’سانوری‘‘ وہ واحد سوپ ہے جس نے پہلی ہی قسط سے ناظرین کے دل میں جگہ بنالی تھی جس کے بعد رفتہ رفتہ اس کی پسندیدگی میں اضافہ ہی ہوتاگیا جس کا کریڈٹ نہ صرف رائٹر ،پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو جاتا ہے بلکہ کاسٹ بھی اس کی مستحق ہے کیونکہ ڈرامے میں زیادہ تعداد ان فنکاروں کی ہے جو بالکل نئے ہیں یا انہوں نے ابھی زیادہ کام نہیں کیا ہوا۔

مزید :

کلچر -