مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج بدھ کو نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جبکہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ رہے ہیں۔
سلامتی کونسل 

مزید :

صفحہ اول -