ایران میں یوکرائنی طیارے کوکتنے میزائل مارے گئے ؟ حیران کن ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

ایران میں یوکرائنی طیارے کوکتنے میزائل مارے گئے ؟ حیران کن ویڈیو نے ہنگامہ ...
ایران میں یوکرائنی طیارے کوکتنے میزائل مارے گئے ؟ حیران کن ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران میں گرنے والے یوکرین کے طیارے کی ایک اور نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کو ایک نہیں بلکہ 2 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار ” نیویارک ٹائمز “ نے ایک مبینہ ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ طیارے کو ایرانی فوجی اڈے سے صرف چار میل کی دوری پر نشانہ بنایا گیا ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک میزائل داغا گیا جس کے بعد فائر کیے گئے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنایا۔یوکرین کے سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ میزائل طیارے کے کاک پٹ کے نیچے لگا جس کی وجہ سے دونوں پائلٹ فورا ہی ہلاک ہوگئے۔ایرانی سیکورٹی حکام نے طیارے کی وڈیوبنانےوالے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے عراق میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئر پورٹ پر ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایران نے بدلہ لینے کا اعلان کیا اور چندروز کے بعد ہی عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں سے حملہ کیا اور دعویٰ کیا کہ حملہ کامیاب رہا جس میں 80 افراد مارے گئے ہیں تاہم امریکہ نے جانی نقصان کی تردید کی ۔
اسی کشیدگی کے دوران ایران میں ایک یوکرائنی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا جس کے بار ے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا تاہم بلیک باکس کی تلاش کے بعد ایران نے اعتراف کیا کہ طیارہ انسانی غلطی کے باعث میزائل لگنے سے گر کر تباہ ہواہے ۔ایرانی اعتراف کے بعد ملک بھر میں شہریوں نے احتجاج شروع کر دیاہے ۔ طیارے میں عملے سمیت 176 افراد سوار تھے جوکہ حادثے میں مارے گئے ۔

ویڈیو دیکھیں: