تھرپار کر میں لڑکے اور لڑکی کی درخت پر لٹکی لاشیں برآمد لیکن دراصل کون نکلے؟ افسوسناک خبر
تھرپارکر (مانیٹرنگ ڈیسک) تھرپارکر میں محبت میں ناکامی پر ایک لڑکے لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق 17سالہ لڑکی گنگا اور 18سالہ لڑکا وکرم اسلام کوٹ کے قریبی گاﺅں کیہری کے رہائشی تھی۔ دونوں کی لاشیں گاﺅں کے باہر ایک درخت کے ساتھ لٹکتی دیکھ کر گاﺅں کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکے اور لڑکی دونوں کا تعلق کوہلی فیملی سے تھا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو گئے اور اکٹھے درخت کے ساتھ پھندہ لے کر خودکشی کر لی۔پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ قتل کئے پہلو سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔