وزیراعظم کا آج دورہ کوئٹہ، فاتحہ خوانی کیلئے سراوان ہاؤس جائیں گے

وزیراعظم کا آج دورہ کوئٹہ، فاتحہ خوانی کیلئے سراوان ہاؤس جائیں گے
وزیراعظم کا آج دورہ کوئٹہ، فاتحہ خوانی کیلئے سراوان ہاؤس جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے اور شہید بلوچ رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے سراوان بھی جائیں گے۔
نگران وزیراعظم ناصرالملک آج کوئٹہ کاایک روزہ دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ وزیراعظم بلوچستان عوامی پارٹی کے شہید رہنما سراج رئیسانی کی فاتحہ خوانی کیلئے سراوان بھی جائیں گے۔ نگران وزیراعظم کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔