ملا کنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے ، پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے لیکن یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے،بلاول بھٹو زرداری

ملا کنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے ، پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے لیکن ...
ملا کنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے ، پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے لیکن یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے،بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے لیکن سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے،سیکیورٹی وجوہات کے باعث ملا کنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ جمہوریت آمریت سے بہترہے اوراسی فلاسفی پرگامزن ہیں،،پیپلزپارٹی بروقت انتخابات چاہتی ہے لیکن سیاسی جماعتوں کویکساں مواقع فراہم نہیں کیے جارہے اور الیکشن کےلیے سازگارماحول نہیں مل رہا، دہشتگرد خوف کی فضا سے انتخابات کومتاثرکرنا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ ہم نے نیشنل ایکشن پلان کے عمل درآمد پر ہمیشہ زور دیا ہے اور میں اداروں کے ٹکراﺅ کے خلا ف ہوں ،ایسا نہیں ہو نا چایئے،پارلیمان ہی مسائل کے حل کی اصل جگہ ہے ،ہمیں بنیادی مسائل پرتوجہ دیناہوگی۔ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ چیف جسٹس کی نیت پرشک نہیں،پانی کامسئلہ حل ہوناچاہئے لیکن فنڈز اکٹھے کرنا جوڈیشری کاکام نہیں ہے،دنیابھرمیں ڈیم بنانااورفنڈزاکٹھے کرناعدلیہ کاکام نہیں ہوتا،اداروں کواپنے آئینی دائرہ کارمیں رہناچاہئے۔