ڈیلی میل کی سٹوریوں پر یقین کرنا شروع کردیا تو عمران خان کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، سلیم صافی

ڈیلی میل کی سٹوریوں پر یقین کرنا شروع کردیا تو عمران خان کسی کومنہ دکھانے کے ...
ڈیلی میل کی سٹوریوں پر یقین کرنا شروع کردیا تو عمران خان کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ، سلیم صافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ اگر ہم ڈیلی میل کی سٹوریوں پر یقین کرنا شروع کردیں تو پھر ہمارے وزیر اعظم عمران خان بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری اپنے آپ کو معصوم ثابت نہیں کرسکتے اور ناہی تحریک انصاف میں بیٹھے ہوئے بہت سے لوگ اپنی صفائی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کوپتہ ہے کہ یہ گندے ہیں اور صفائی پیش نہیں کرسکتے لیکن جس انداز سے ان کو گندا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس طرح یہ لوگ مظلوم بن جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ڈیلی میل کی سٹوریوں پر یقین کرنا شروع کردیں تو پھر ہمارے وزیر اعظم عمران خان بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔ سلیم صافی نے کہا کہ شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خورد برد کا الزام لگایا گیا ہے ، اب لوگ ہم پر ہنسیں گے کہ اس بندے پر زلزلہ زدگان کی امداد میں خورد برد کا الزام لگایا جارہاہے جو اس وقت اقتدار میں ہی نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب زلزلہ آیا ، اس وقت آصف زرداری کی حکومت تھی اور شہباز شریف کا تو اس امداد کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں بنتا ۔

مزید :

قومی -