دیا میر بھا شا ڈیم کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے کتنے جوان تعینا ت کیے جائیں گے ؟جان کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیںگے

دیا میر بھا شا ڈیم کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے کتنے جوان تعینا ت کیے جائیں گے ...
دیا میر بھا شا ڈیم کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے کتنے جوان تعینا ت کیے جائیں گے ؟جان کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیںگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے خلاف دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاک فوج کی 120 کمپنیاں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر دیامر بھاشا ڈیم پر پاک فوج کی 120 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سرکولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی ہے۔ دسمبر 2020 تک ڈیم کے علاقے میں پاک فوج کی کمپنیاں تعینات کردی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 442 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن سازشوں میں مصروف ہے جنہیں ناکام بنانے اور سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ فوج کی ایک کمپنی میں 80 سے 150 جوان ہوتے ہیں جن کی قیادت میجر یا کیپٹن رینک کا افسر کرتا ہے۔

بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ بھی موجود تھے۔

اس میگا منصوبے سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی جبکہ 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔  دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران دو بڑے ڈیمز مہمند اور دیا مر بھاشا پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے نہایت اہم منصوبہ ہے، یہ پراجیکٹ سال 2028-29 میں مکمل ہوگا۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔

مزید :

قومی -