عید مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں مانگنے کا بھی دن ہے،ساجد میر

عید مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائیں مانگنے کا بھی دن ہے،ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر معاشرے کے محروم طبقے کے ساتھ بھی خوشیاں بانٹی جائیں۔ عید کے دن کا تقاضا ہے کہ باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت و محبت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔ہم اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہی حقیقی خوشی ہے۔ جامع ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر وطن کی تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھی عید کے موقع پر یاد رکھیں۔ رمضان کے ذریعہ جن کاموں کی تربیت کی گئی اور جن اعمال کو انجام دینے کی تلقین کی گئی ان کو تاحیات اداکرتے رہنے کا عزم وارادہ کرنیکی ضرورت ہے۔ہماری عید اصلاح وتربیت کا بہترین نمونہ ہے، ہمیں عید دن اللہ کا شکر اس کی تعریف و ثنا کرنے حکم دیا گیا اور انعامات الہی کی قدر کرتے ہوئے جینے کا پیغام بھی دیا گیا۔اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کیا جارہاہے،اور بالخصوص کشمیرفلسطین اورشام معصوم بچوں،بے قصور عورتوں،نہتے نوجوانوں،اور کمزور بوڑھوں پر جو ستم ڈھایا جارہا ہے،ان کے گھروں کو اجاڑکر،ا ن محلوں ویران کرکے اور چھوٹے پھول جیسے بچوں کو نشانہ بناکر ظالم اپنے سفاکیت و درندگی کا ثبوت دے رہا ہے،عید کا یہ دن ان مظلوم مسلمانوں کے حق میں دعائے مانگنے اور ان کے لئے امن و امان طلب کرنے کا بھی دن ہے۔ دریں اثنا انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سینئر نائب امیر مولانا علی محمد ابوتراب کی بلوچستان سے دس ماہ بعد بازیابی پر اللہ کا شکراداکیا اور انکے لواحقین کو مبارک باد پیش کی۔ پروفیسر ساجد میر نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
ساجد میر

مزید :

صفحہ آخر -