اندھے قتل کا معمہ حل،ناریل فروش کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  اندھے قتل کا معمہ حل،ناریل فروش کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کی ہدایات و ایس پی بلدیہ ڈویژ ن میڈم شہلا قریشی کی نگرانی میں اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا جبکہ مورخہ 1 جون 2020 کو بلدیہ نمبر 3 پر 2 نامعلوم ڈکیتوں نے 18 سالہ ناریل فروش سلمان ولد کالا کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر ہلاک کردیا تھا جسکا مقدمہ الزام نمبر 95/2020 زیردفعہ 394/302/34 تعزیرات پاکستان بلدیہ تھانے میں درج ہوا. ایس ایچ او بلدیہ سب انسپیکٹر ندیم احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کی تلاش میں اس کیس پر کام کیا اور 10 دن کے اندر قتل میں ملوث ملزمان جس میں امجد گوادری ولد نظر محمد۔ علی بخش ولد پیر بخش کو گرفتار کرلیا. ملزمان کے قبضہ سے ایک 30 بور پستول اور 4 زندہ رانڈ برآمد ہوئے جس پر ملزمان لے خلاف مقدمہ الزام نمبر 104/2020 زیر دفعہ 23 (i) A درج کیا گیا. ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور دوران انٹروگیشن متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکل نمبر KET-3861 بھی برآمد ہوا

مزید :

صفحہ آخر -