جہلم میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،3افرادقتل
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ڈومیلی کے علاقہ میں دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق ہوگئے۔
ہوا کچھ یوں کہ بچوں کےدرمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جس میں بڑے بھی کودپڑے،ملزمان نےفائرنگ کرکے3افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جن کی شناخت14سالہ غضنفر،75سالہ محموداور 50سالہ گل عمر کے نام سے ہوئی،ریسکیو نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو سوہاوہ منتقل کردیا ، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگئے۔