برطانوی وزیراعظم کا گرومنگ گینگز کے معاملےکی قومی انکوائری کرانےکا اعلان

لند ن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے میڈیا رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سر کیئر سٹارمر نے بیرونس کیسی کی طرف سے بچوں کے جنسی استحصال کی نوعیت اور پیمانے کے بارے میں آڈٹ کی سفارشات کو قبول کرلیا۔سر کیئرسٹارمر نے کہا کہ بیرونس کیسی کی سفارشات کے نتیجہ میں قومی انکوائری کی ضرورت ہے۔
گرومنگ گینگز پر قومی انکوائری نہ کرانے پر کئی ماہ سے سر کیئرسٹارمر تنقیدکی زد میں تھے، رواں برس کے آغاز پر حکومت نے قومی انکوائری کا مطالبہ رد کرتے ہوئےکہا تھا کہ پروفیسر الیکس 7 سالہ انکوائری میں جائزہ لے چکے۔
جی سیون اجلاس میں جاتے ہوئے سرکیئر سٹارمر نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اس مسئلہ پر دوبارہ غور نہیں کریں گے۔
سر کیئرسٹارمر نے مزید کہا کہ بیرونس لوئیس انکوائری کا ایک ایک لفظ پڑھا ہے اب ان سفارش پر عمل کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راچڈیل کی 2 لڑکیوں کے جنسی استحصال پر 7 افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا،گرومنگ گینگز کی کئی وارداتوں میں پاکستان نژاد افراد بھی ملوث پائے گئے تھے۔