بافتا گیم ایوارڈ‘ ویڈیو گیم”دی لاسٹ آف اس“نے میلہ لوٹ لیا

بافتا گیم ایوارڈ‘ ویڈیو گیم”دی لاسٹ آف اس“نے میلہ لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے این این) لندن میں سجنے والا بافتا ویڈیو گیم ایوارڈ میلہ ویڈیو گیم دی لاسٹ آف اس نے لوٹ لیا۔ ریڈ کارپٹ پر گیمز بنانے والوں کی آمد نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ کی تقریب میں گیمز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ بہترین ایکشن، سانڈ ایفیکٹس اور کہانی کی بنیاد پردی لاسٹ آف اس کو بہترین گیم کا ایوارڈ دیا گیا۔ گیم نے مقابلے میں GTA Vice City اور Papers جیسی ویڈیو گیمز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریب کے حوالے سے شرکا خاصے پر جوش دکھائی دئیے۔

مزید :

کلچر -