یاسر شاہ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر کے عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

یاسر شاہ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر کے عمران خان اور وسیم اکرم ...
یاسر شاہ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر کے عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈومنیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی سے ناصرف اپنے کپتان اور یونس خان کے آخری میچ کو یادگار بنایا بلکہ وہ عمدہ کارکردگی کے باعث عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ بھی ہو گئے ہیں۔

”اوئے عقل دے انے تے۔۔۔“ وسیم اکرم اور شعیب اختر ایک ایسے روپ میں سامنے آ گئے کہ دیکھ کر ہر کوئی ہنسی سے بے حال ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کل 25 وکٹیں حاصل کیں جو 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کسی بھی سپنر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں کل 8 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے، پورا گھرانہ خوشی سے نہال
یاسر شاہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کل 25 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔ عمران خان نے 1977ءمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وسیم اکرم نے 1994ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل -