گجرات کے 3صوبائی حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن کالعدم

گجرات کے 3صوبائی حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کانوٹیفکیشن کالعدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کی جانب سے گجرات کے تین صوبائی انتخابی حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کردوبارہ حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے گجرات کے عدیل اشرف کی درخواست پر سماعت کی جس میں گجرات ضلع کے صوبائی حلقوں پی پی 232 پی پی 233 پی پی 234 کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیاتھا، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے مطابق الیکشن کمشن کی جانب سے حلقہ بندیاں بدنیتی پر مبنی ہے اور موقف سننے بغیر ہی پسند نا پسند کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں کر دیں،درخواست گزار کے وکیل الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کے اعتزاضات کو بھی مکمل طور نظر انداز کر دیا جس کو کوئی قانونی جواز نہیں ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پی پی 232 پی پی 233 پی پی 234 کی حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن کا کالعدم قرار دیا جائے جس پر عدالت عالیہ نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -