مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سےکبھی پیچھےنہیں ہٹے ، اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر دنیا دہری پالیسیاں ترک کرے :سردار تنویر الیاس

مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سےکبھی پیچھےنہیں ہٹے ، اسرائیل اور بھارت کے مظالم ...
مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سےکبھی پیچھےنہیں ہٹے ، اسرائیل اور بھارت کے مظالم پر دنیا دہری پالیسیاں ترک کرے :سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کےمرکزی رہنما سردار تنویرالیاس خان نےکہاہےکہ اسرائیل کےحوالےسے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کا موقف بڑاواضح اور دو ٹوک ہے،مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت سےکبھی پیچھےنہیں ہٹ سکتے،پاکستانی قوم کےدل اپنے مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،عالمی امن کے لئےاسرائیل اور بھارت کے مظالم پر دنیا کو اپنی دوہری پالیسیاں ترک کرنا ہوں گی

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سردار تنویرالیاس خان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان نےہمیشہ مظلوم فلسطینی بھائیوں اور مقبوضہ بیت المقدس کےحوالے سے کسی مصلحت یا لگی لپٹی کے بغیر دوٹوک موقف اپنایا ہے،دنیا بھر کے مسلم ممالک کو متحد ہو کر عالمی قوتوں کےسامنےکشمیر اور فلسطین کے حوالے سے مشترکہ موقف اپنانا ہو گا ،آج مسلمان ممالک ٹکڑیوں میں بٹے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے کشمیر اور فلسطین میں مظلوم مسلمان بھائی ظلم جبر کا شکار اور محکومی کی زندگی گذار رہے ہیں، پاکستانی حکومت نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے عالمی سطح پر جاندار اور دوٹوک موقف اپنانے کے ساتھ ساتھ او آئی سی  کو بھی  فعال کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔