معاشی بحران مزید سنگین ہو گا، نو منتخب سری لنکن وزیراعظم 

  معاشی بحران مزید سنگین ہو گا، نو منتخب سری لنکن وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈ ھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے عوام پر واضح کیا ہے کہ ملک میں معاشی بحران مزید سنگین ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، یہاں لوگوں کی حالت بہتر بنانے آیا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیشرو مہندرا راجا پاکسے کی حکومت کی تمام پالیسیوں کو تبدیل کرنے جا رہا ہوں، ملک میں معاشی بحران ٹھیک ہونے سے پہلے مزید بدتر ہو گا۔ سری لنکن وزیراعظم نے عوام کو صبر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیزوں کو واپس پہلے والی صورتحال پر لے آؤں گا لیکن اس کے لیے ہمیں ایک سال کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔رانیل وکرما سنگھے کا کہنا تھا جو کچھ بھی ادھار لیں گے وہ واپس کر دیں گے، عالمی برادری ہماری مدد کرے، ہم ایشیا کی سب سے پرانی جمہوریت ہیں۔
معاشی بحران

مزید :

صفحہ اول -