ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ ،4بچے ڈوب گئے

ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ ،4بچے ڈوب گئے
ننکانہ صاحب میں کشتی کو حادثہ ،4بچے ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن )ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 4بچے ڈوب گئے ،ریسکیو آپریشن جاری ۔
نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں ڈوبنے والوں بچوں میں 3بھائی اور ایک بہن شامل ہے ، ڈوبنے والوں میں 12سالہ نور فاطمہ ،9سال کا جواد،6 سال کا ایان اور 5سال کا ارسلان شامل ہیں ، ریسکیو کے مطابق کشتی میں پانی بھرنے کی وجہ سے 8افراد نے دریا میں چھلانگ لگا ئی جن میں سے 4افراد کو بچا لیا گیا ہے باقی 4افراد کی تلاش کیلئے ریسیکیو آپریشن جاری ہے ۔