موید نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکا ل دیا: سید فخر امام 

موید نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکا ل دیا: سید فخر امام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشا ور (سٹی رپورٹر) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے جامعہ پشاورمیں ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندتوا کے نظریہ نے بھارتی جنتا پارٹی کو بھارتی قومی آئین کی اساس جمہوریت اور سیکولر ازم کو زمین بوس کردیا ہے جبکہ بھارتی لوک سبھا میں 1980 کی دہائی کے بعد مسلمان ممبران کی تعداد 46 سے 23 ہوگئی ہے جو کہ غمازی کرتا ہے کہ بھارت کا سیکولر ازم کا نعرہ خالی ہے جبکہ مودی کے نظریات نے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں چار نکات پر اظہار خیال کشمیر کے ایشو کو گلوبل سطح پر اٹھانے میں بڑا موثر رہا ہے انھوں نے فرانس کی پارلیمان میں کشمیر پر پہلی بار بحث اور کانگریس میں بھارتی نژاد خاتون کانگرس ممبر کی جانب سے صدر ٹرمپ کو کشمیری مظالم پر مذمتی بیان جاری نہ کرنے کی بات کشمیر کاز کیلئے بارش کا پہلا قطرہ قرار دیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جب جوان تعلیمی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوں تو پھر قوم مودی کو بھی دیکھ لے گی