پاکستان کی سب سے کم عمر نوجوان لڑکی ” علیزہ ایاز “ نے اقوام متحدہ میں خدمات انجام دے کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا
لندن (مجتبیٰ علی شاہ )پاکستان کی کم عمر ترین علیزہ ایاز اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر ماحولیات اور صحت پر کام کر رہی ہیں، پاکستان کی باصلاحیت بیٹی کراچی سے تعلق رکھنے والی ہونہار پاکستانی طالبہ علیزہ ایاز اس وقت پاکستان کے لیے ایک اچھا امیج پیش کر رہی ہیں۔ کراچی گرایمر سکول سے او لیول کرنے کے بعد علیزہ ایاز نے یونیورسٹی کالج لندن سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت وہ ماحولیات اور صحت پر ماسٹرز کر رہی ہیں۔ اس وقت سب سے کم عمر پاکستانی ہیں جو اس وقت یونائیٹڈ نیشن کے ساتھ مل کر ماحولیات اور صحت پر کام کر رہی ہیں اور یونائیٹڈ نیشن میں ایلچی ہیں۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی بات چیت میں علیزہ ایاز کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا پیارا وطن ہے اور میری خواہش ہے کہ میں ماسٹرز کرنے کے بعد پاکستان کے دیہی علاقوں اور شمالی علاقہ جات میں جا کر کام کروں۔ علیزہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منہ کے اندر ماحولیات پر کام بہت کم ہو رہا ہے ہمیں اس کے لیے عوامی سطح پر معلومات فراہم کرنا ہوں گی ،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر اپنے ملک کی خوبصورتی کو بچائیں۔