شام کی فضاﺅں میں طیاروں کی پرواز بھی انتہائی خطر ناک ہو گئی

شام کی فضاﺅں میں طیاروں کی پرواز بھی انتہائی خطر ناک ہو گئی
شام کی فضاﺅں میں طیاروں کی پرواز بھی انتہائی خطر ناک ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو مبینہ طور پر چینی ساختہ میزائل لانچر پہنچادئیے گئے ہیںجس کے بعد اس ملک کی فضا طیاروں کی پرواز کے لیے غیر محفوظ ہو گئی ہے ۔ اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق الیپوشہر کے شمال میں پرتجسس باغیوں کی میزائل لانچروں کے کنٹینر کھولتے ہوئے تصاویر لی گئی ہیں۔ یہ باغی چینی ساختی جدید میزائل لانچر FN-6 کوڈبوں سے نکالتے نظر آرہے ہیں۔ یہ میزائل تقریباً دو میل کی بلندی پر اڑنے والے طیاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی میں شمار ہوتے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ ہتھیار سوڈان کے کرپٹ اہلکاروں سے شامی صدر کے مخالف عرب ممالک کے چند مالدارلوگوںنے خریدے اور پھر انہیں ترکی کے راستے میں شام پہنچایا گیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ہتھیار بلیک مارکیٹ کے ذریعے ناجائز طریقے سے شامی باغیوں کو پہنچائے جارہے ہیں۔