ملکی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے علماء کو کردار ادا کرناچاہیے،میاں محبوب احمد

ملکی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے علماء کو کردار ادا کرناچاہیے،میاں محبوب احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآء ہونے کی خاطر علماء و مشائخ کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاکستان بنانے کی تحریک میں بھی اُنہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کا بھرپور ساتھ دیا تھا اور آج پاکستان کی وحدت اور سالمیت کے تحفظ کے ضمن میں بھی عوام مشائخ عظام اور علمائے کرام کی طرف اُمید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چےئرمین چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد نے ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ لاہور میں منعقدہ سالانہ تصوف سیمینار بعنوان ’’عصر حاضر میں علماء و مشائخ کی ذمہ داریاں‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ سیمینار نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ اور حافظ الملت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے خانقاہ عالیہ قادریہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق القادری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانۂ عالیہ امیر ملت علی پور سیداں پیر سید منور حسین شاہ جماعتی‘ ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان حجتہ الاسلام پیر سید محمد عرفان مشہدی‘ سجادہ نشین آستانۂ عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی‘ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی‘ معروف دانشور سجاد میر‘ شیخ الحدیث مفتی محمد جان نعیمی‘ پیر سید عنایت علی شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

المعروف موتیاں والی سرکار‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد قمر علی زیدی‘صاحبزادہ عبدالمالک القادری‘ صاحبزادہ عبدالمطلب القادری‘ سید شفیق شاہ توکلی‘پیر سید محسن شاہ گیلانی‘ پیر دیوان احمد مسعود چشتی‘ مفتی محمد شریف سرکی‘ پیر غلام رسول اویسی‘ پیر توصیف النبی نقشبندی مجددی‘نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید اورآستانہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے مریدین اور عقیدت مندوں نیز دیگر خانقاہوں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید‘ نعتِ رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری خان محمد نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالت مآبؐ میں گلہائے عقیدت حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے پیش کئے۔سیمینار کی نظامت کے فرائض حافظ الملت فاؤنڈیشن پنجاب کے صدر سید احسان احمد گیلانی نے انجام دیے۔