’’پولیس لاپتہ‘‘ ملتان میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں ، متاثرین کا احتجاج

’’پولیس لاپتہ‘‘ ملتان میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں ، متاثرین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)ملتان شہر میں چوری‘ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران شہری لاکھوں روپے نقدی‘طلائی زیورات‘موٹرسائیکل‘ موبائلز اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقہ بہاولپور سکھا میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
منظوراں بی بی کے گھر سے 87ہزار نقدی‘ ساڑھے پانچ تولہ طلائی زیور‘تھانہ چہیلک کے علاقہ میں ملک عامرکی گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری‘ممتاز آباد کے علاقہ میں سجاد کی دکان سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار30ہزار نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے قاسم پور کالونی کے رہائشی اشفاق کے گھر سے 3موبائل‘بہاولپور بائی پاس کے انور کا موٹرسائیکل مسجد کے باہر سے بی زیڈ کے علاقہ میں اویس کا موٹرسائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگیا اسی تھانہ کے علاقہ ایم ڈی اے چوک پر الیکٹرانکس شاپ سے دو نامعلوم مسلح افراد نے وسیم کو اسلحہ زور پر یرغمال بنالیا اور سکیورٹی گارڈ سے بھی رپیٹر چھین کر دکان سے 20ہزار روپے نقدی‘ شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے سیتل ماڑی کے علاقہ میں عظمیٰ بی بی کے گھر سے 50ہزار نقدی‘ موبائلز‘تھانہ صدر کے علاقہ موضع نانڈلہ میں عبدالرحمن کے بھانہ سے گائے و بچھڑا چوری ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقہ میں نماز جنازہ کیلئے قبرستان میں موجود منور ودیگر افراد کی جیب سے7موبائلزنکال لئے گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔جبکہ متاثرین نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیاہے۔شادی شدہ خواتین بچے سمیت اغواء کرلی گئیں تفصیل کے مطا بق الفلاح مارکیٹ نیو ملتان کے رہائشی ثاقب نے نیو ملتان پولیس کو درخواست دی کہ 6ماہ قبل میری بیوی شان زہرہ گھر سے 10لاکھ روپے نقدی‘10تولہ طلائی زیورات و دیگر سامان سمیت غائب ہوگئی تھی اب پتہ چلا ہے کہ اسے عون عباس‘ ساجد‘ شوکت وغیرہ نے اغواء کیا تھا چند روز قبل ملزمان نے بیوی کو واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر بعد ازاں انکاری ہوگئے بستی غریب آباد کے رہائشی ارشد نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ وہ گزشتہ شام ڈیوٹی سے گھر پہنچا تو ڈیڑھ سالہ بیٹی اکیلی بیٹھی رورہی تھی بیوی رقیہ اور اڑھائی سالہ بیٹا احمد موجود نہ تھا پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ سعید احمد ‘تنویر‘ شبیر ‘رقیہ بی بی اور ایک نامعلوم شخص میری بیوی اور بیٹے کو اغواء کرکے لے گئے ہیں پولیس نے شوہروں کی رپورٹ پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ڈکیتی میں ناکامی پر نامعلوم افراد نے گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کردیا تفصیل کے مطا بق کائیاں پور کا اقبال اپنی بیوی کے ہمراہ بیٹی کو اس کے گھر چھوڑنے جارہا تھا کہ راستہ میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ‘ مشکوک حالات دیکھ کر اقبال نے گاڑی بھگادی جس پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ایک گولی اقبال کے بازو میں سے کراس ہو کر گاڑی کے ڈیش بورڈ میں جالگی تھوڑ ی دور رش میں جا کر گاڑی روکی تو ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
نان سٹاپ وارداتیں