ساہیوال میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں معمولی تنازع پرنوجوان قتل
ساہیوال (ویب ڈیسک) پولیس اہلکارنے معمولی تنازع پر شہری کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں پولیس اہلکار کو مقتول سے جھگڑتے اور گولیاں مارتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل بلال عرف بالی تھانہ غلہ منڈی میں تعینات ہے اور آئی جی پنجاب نے شہری کے قتل میں ملوث اہلکار کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔