جوبائیڈن کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان، نواز شریف کا رد عمل بھی آگیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دیے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا رد عمل بھی آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان بھی اپنی خود مختاری، خود مختار ریاست اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔