آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو زرداری

آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو زرداری
آئینی عدالت کیلئے مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے، پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں، آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریباً دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل موقف ایک ہی رہا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

مزید :

قومی -