ایس سی او اجلاس ،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کیلئے روانہ ہوئے تھے،بھارتی ایئر فورس کا خصوصی طیارہ ساڑھے 3بجے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔معزز مہمان کو بچوں نے گلدستے بھی پیش کئے۔