مکینکس گاڑی کی مرمت کے وقت آپ کو کیسے دھوکا دیتے ہیں؟ یہ 4 باتیں جان لیں

مکینکس گاڑی کی مرمت کے وقت آپ کو کیسے دھوکا دیتے ہیں؟ یہ 4 باتیں جان لیں
مکینکس گاڑی کی مرمت کے وقت آپ کو کیسے دھوکا دیتے ہیں؟ یہ 4 باتیں جان لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گاڑی چلانے والے ڈرائیورز اپنے مکینکس سے ہوشیار و خبردار ہوجائیں۔ ہر مکینک ایماندار نہیں ہوتا، یہ ایک وارننگ ہے کیونکہ کچھ مکینکس گاہکوں کو دھوکا دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
یہاں آج کار ڈرائیورز حضرات کو مکینکس کی طرف سے کئے جانے والے چار ایسے (Scams) کے بارے میں بتائیں گے جن کا شکار ہوتے آئے ہیں لیکن آپ کو اس کا علم تک نہیں۔
کاپی پارٹس کا استعمال:مکینکس جعلی پرزے بیچ کر یہ دعویٰ کر کے آپ کو دھوکا دینے کی کوشش کر سکتے ہیں کہ وہ بالکل اصلی ہیں۔ پارٹس کی پیکیجنگ مستند نظر آسکتی ہے مگر اکثر گاڑیوں کے یہ پارٹس اکثر اصل کمپنی کی مصنوعات نہیں بلکہ اعلیٰ معیار کی کاپیاں ہوتے ہیں۔ لہٰذا محتاط رہیں اور خریداری سے قبل اصلی اور پائیدار پارٹس کی تصدیق کرلیں۔
غیر ضروری مرمت کیلئے دباو¿ ڈالنا:اکثر مکینکس پیسے اینٹھنے کے مختلف حربے آزماتے ہیں۔ جیسا کہ بعض مکینکس گاڑی میں بڑا مسئلہ درپیش نہ ہونے کے باجود آپ سے گاڑی کی مرمت کرانے کے لئے آپ پردباو¿ ڈالتے ہیں۔
اس کی ایک اور مثال ایسی ملتی ہے کہ جب آپ مکینک کے پاس تیل کی تبدیلی کے لئے جاتے ہیں مگر وہ آپ کی گاڑی میں مسئلے نکالنا شروع کر دیتے ہیں اور آپ سے کہتے ہیں کہ اس کو ابھی ٹھیک کروا لیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ اس لئے پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کی کار کے ساتھ ممکنہ طور پر کوئی گڑبڑ نہیں۔ تو ان کی باتوں کو صرف نظر انداز کریں۔
اصلی پرزوں کو تبدیل کردینا:اپنی گاڑی مکینکس کے پاس تنہا چھوڑنے سے گریز کریں کیونکہ بعض مکینکس گاڑی کے اصلی پرزوں کو نکال پر فرسٹ کاپی لگا دیتے ہیں اور آپ لوگ دھوکے میں آجاتے ہیں۔جب تک کہ آپ کا مکینک بہت بھروسہ مند نہ ہو، اپنی کار کو اس کے گیراج میں نہ چھوڑیں اور مرمت کے دوران ہمیشہ اس پر نظر رکھیں تاکہ وہ آپ کی گاڑی کے اصلی پرزوں کو کاپی پارٹس کے ساتھ تبدیل نہ کرسکے۔
بیٹ اینڈ سوئچ:
کچھ مکینکس گاہکوں کو دھوکا دینے کے لئے ”Bait and Switch“ جعلسازی کا استعمال کرتے ہیں۔ یعنی وہ اپنا کاروبار بنانے کے لئے کم قیمتوں کی تشہیر کرتے ہیں لیکن جب ان کے پاس آپ کی گاڑی مرمت کے لئے پہنچتی ہے تو وہ اس میں مزید مسائل تلاش کرنے اور قیمت کو بڑھانے کا مطالبہ کرنے لگتے ہیں۔
مکینکس کا یہ حربہ صارفین کو اس سے زیادہ ادائیگی کرنے پر مجبور کرتا ہے جس پر وہ راضی ہوئے تھے، اس لئے محتاط رہیں اور اپنی گاڑی کو دکان میں چھوڑنے سے قبل قیمت کی ادائیگی پر اچھی طرح بات چیت کرلیں۔

مزید :

خصوصی رپورٹ -