نجی کالج مبینہ زیادتی کیس،چیف سیکرٹری اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی کے کنوینئر مقرر
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی کالج مبینہ زیادتی کیس،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے7رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی-چیف سیکرٹری اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی کے کنوینئر مقررکر دئیے گئے-
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہوم،ہائر ایجوکیشن، ہیلتھ، سپیشل ایجوکیشن اور دیگر سپیشل کمیٹی کے رکن ہونگے-تحقیقاتی کمیٹی زیادتی کیس کے شواہد اور فریقین کے بیانات قلم بند کرے گی-سپیشل کمیٹی واقعہ کے بارے میں پولیس کارروائی اور کالج انتظامیہ کے رسپانس کا بھی جائزہ لے گی -تحقیقاتی کمیٹی کو 48گھنٹوں میں رپورٹ مرتب کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے-