خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟مینیوتیار

خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟مینیوتیار
خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟مینیوتیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے میں کیا ملے گا؟ مینو تیار کرلیا گیا۔

صوبے بھر کی جیلوں میں قیدی کو ہر روز صبح ناشتے میں چائے اور پراٹھا کھانے کو ملے گا۔خیبر پختونخوا پریزن رولز 2018ء ترامیم کے اعلامیے کے مطابق پیر کی دوپہر کھانے میں چنے کی دال اور رات کو آلو گوشت دیا جائے گا۔

منگل کو ماش کی دال دی جائے جبکہ رات میں آلو انڈے ملیں گے اور بدھ کی دوپہر کو کھانے میں سفید چنے اور رات میں سبزی دی جائے گی۔صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو جمعرات کی دوپہر میں چنے کی دال اور رات میں گوشت کا پلاؤ دیا جائے گا، جمعے کو دال چاول، ہفتے کو آلو چکن اور اتوار کو لوبیا دیا جائے گا۔