زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا،پراسیکیوٹر

زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا،پراسیکیوٹر
 زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا،پراسیکیوٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت کے دوسرے روز عدالت میں پراسیکیوٹر بل ایملن جونز نے اپنے دلائل میں کہا کہ زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا۔ 

پراسیکیوٹر بل ایملن جونز کے مطابق سارہ نے موت سے 7 ماہ پہلے جنوری 2023 سے حجاب پہننا شروع کیا۔ سارہ کےسکول والوں نے جون 2022 اور مارچ 2023 میں چہرے پر زخم دیکھے۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا زخموں کے متعلق اساتذہ کے پوچھنے پر سارہ شریف نے مختلف کہانیاں سنائیں۔

پراسیکیوٹر بل ایملن جونز نے کہا سارہ شریف کو اپریل 2023 میں سکول سے اٹھا لیا گیا تھا۔ پڑوسیوں کےمطابق گھر سے اکثر بچوں کو مارنے اور انکے رونے کی آوازیں آتی تھیں۔ 

بل ایملن جونز کے مطابق سوتیلی والدہ نے اپنی بہنوں کو سارہ پر والد کے تشدد کا بتایا تھا۔سارہ شریف کے قتل پر اس کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا پر الزام عائد کیا گیا ہے۔