طالبہ سے زیادتی کی خبر کا معاملہ ، کتنے طالبعلموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے گئے ؟ جانیے

طالبہ سے زیادتی کی خبر کا معاملہ ، کتنے طالبعلموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے گئے ؟ ...
طالبہ سے زیادتی کی خبر کا معاملہ ، کتنے طالبعلموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے گئے ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نجی کالج کے اندر فرسٹ ائیر کی طالبہ سے زیادتی کی خبر کے معاملے  میں کتنے طالبعلموں کے انترویوز ریکارڈ کیے گئے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی نے  آج سارا دن اسی کیس کی انکوائری میں گزارا۔

سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام عوامل کو تفصیلی طور پر دیکھا گیا۔

کمیٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز عارف چوہدری، پرنسپل کالج ڈاکٹر سعدیہ جاوید، اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان، سیکیورٹی انچارج پنجاب کالج گلبرگ کیمپس 10، ریسکیو آفیسر شاہد اور 28 طالب علموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے گئے۔