ایشیا ءکپ، شاہنواز دھانی سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی

ایشیا ءکپ، شاہنواز دھانی سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی
ایشیا ءکپ، شاہنواز دھانی سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی
سورس: Twitter/@ShahnawazDahani

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حارث رؤف کے ان فٹ ہونے پر ایشیاء کپ کے لیے کولمبو طلب کیے جانے والے شاہ نواز دھانی کے متعلق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی۔

"اے آر وائے نیوز" کے مطابق ایشیا ءکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کے اہم فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رؤف ان فٹ ہوگئے تھے جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان سے زمان خان اور شاہنواز دھانی کو کولمبو طلب کیا تھا۔ زمان خان نے2 روز قبل کولمبو پہنچ کر ٹیم کو جوائن کیا اور گزشتہ روز اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کرلیا  تاہم شاہنواز دھانی ویزا مسائل کی وجہ سے کل کولمبو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

دھانی سے پاکستان سے کولمبو روانگی کے وقت دھانی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی جہاز میں بیٹھے تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ایشیاء کپ 2023 کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ براستہ دبئی کولمبو پہنچ رہا ہوں۔

فاسٹ بولر کے یہ تصویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اکثر صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ کچھ دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے ان ہی میں کچھ نے دھانی کے کولمبو پہنچتے ہی پاکستان کے ایونٹ سے باہر ہونے کی پیشگوئی بھی کی۔

عبداللہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ پتہ چلے جب تک دھانی کولمبو پہنچے تب تک پوری پاکستانی ٹیم واپس آ جائے۔

  یہ پیشگوئی طنزیہ انداز کا ٹویٹ تھا مگر ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔دفاعی چیمپئن سری لنکا اتوار کو فائنل میں بھارت کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جب کہ پاکستان ٹیم خالی ہاتھ آج وطن واپس آئے گی دھانی بھی بغیر کوئی میچ کھیلے واپس لوٹیں گے۔