ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان

ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان
ایشیا کپ، بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ  بنگلہ دیش سے شکست کے بعد بڑی چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہم اپنے کھلاڑیوں کو وقت دیں گے ۔ 

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کھیل پر کسی طرح کا کمپرومائز نہیں کرسکتے، ہمیں کچھ کھلاڑی مل گئے ہیں جو ورلڈ کپ حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں اظہر پٹیل نے اچھی بیٹنگ کی لیکن وہ میچ کو اپنے حق میں فنش نہیں کر پائے، بنگلہ دیش کے باولرز کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے ۔ روہت شرما نے کہا کہ شبمن گل نے بھی اچھی بیٹنگ کی اور وہ ہمیشہ سے ٹیم کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، گزشتہ کچھ سالوں میں شبمن گل نئے گیند کو بہت اچھی طرح کھیل رہے ہیں ،وہ بہت زیادہ محنت کرتا ہے۔

مزید :

Asia Cup News Updates -